ساتھ کیا سچ کا دے دیا ہم نے
ساتھ کیا سچ کا دے دیا ہم نے
سب کو دشمن بنا لیا ہم نے
کہنے کو زندگی گزاری ہے
کچھ ہی پل تھے جنہیں جیا ہم نے
وقت نے سارے فیصلے تھوپے
اپنی مرضی سے کیا کیا ہم نے
ہم سری ہم سے نہ کر اے سقراط
زہر ہر روز ہے پیا ہم نے
جاتے جاتے ہے یہ ملال صداؔ
آ کے دنیا میں کیا کیا ہم نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.