سب سے پیارا ہے پیار کا رشتہ
سب سے پیارا ہے پیار کا رشتہ
جان سے جاں نثار کا رشتہ
ہم سے رشتہ حضور وہ رکھیے
جو گلے سے ہے ہار کا رشتہ
آرزو نے تری نبھایا ہے
عمر بھر انتظار کا رشتہ
جس کی تصدیق دل بھی کرتا ہو
ہے وہی اعتبار کا رشتہ
گل خزاؤں میں ساتھ چھوڑ گئے
گل سے اچھا تھا خار کا رشتہ
ہم جسے دوستی سمجھ بیٹھے
تھا فقط کاروبار کا رشتہ
سب کی منزل جدا جدا نکلی
سب سے تھا رہ گزار کا رشتہ
دیکھیے کتنے روز نبھتا ہے
ہم سے اس گل عزار کا رشتہ
جسم کی روح سے رہی ان بن
تھا چلو ایک بار کا رشتہ
اہل حق کو رہے خیال صداؔ
خاص ہے حق سے دار کا رشتہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.