سبھی سے ان دنوں روٹھا ہوا سا لگتا ہوں
سبھی سے ان دنوں روٹھا ہوا سا لگتا ہوں
میں اپنے آپ کو اب بے وفا سا لگتا ہوں
تمام رات میں گرتی ہوئی حویلی میں
دلوں سے نکلی ہوئی بد دعا سا لگتا ہوں
میں وہ خزانہ ہوں حق دار جس کی دنیا ہے
ہزار حصوں میں بانٹا ہوا سا لگتا ہوں
مری تلاش بدستور اب بھی جاری ہے
وہ مل گیا ہے میں کھویا ہوا سا لگتا ہوں
مری ہنسی سے اداسی کے پھول کھلتے ہیں
میں سب کے ساتھ ہوں لیکن جدا سا لگتا ہوں
چمک رہا تھا یہ چہرہ کسی کی آنکھوں میں
میں آئنے میں کوئی دوسرا سا لگتا ہوں
تمام رات برستی ہے ریت پر شبنم
میں اپنے چاند سے جب بھی خفا سا لگتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.