سفر جب دھوپ کا ہو تو شجر ہی کام آتا ہے
سفر جب دھوپ کا ہو تو شجر ہی کام آتا ہے
مگر برسات آتی ہے تو گھر ہی کام آتا ہے
نہیں لاتا ہے دیوانوں کو خاطر میں کوئی لیکن
ضرورت پر تو دیوانوں کا سر ہی کام آتا ہے
خس و خاشاک کے ہوتے ہوئے بھی کچھ نہیں ہوتا
حرارت کی طلب ہو تو شرر ہی کام آتا ہے
کہاں ہر دم فضا کی وسعتیں بھی کام آتی ہیں
تھکے ہارے پرندوں کو شجر ہی کام آتا ہے
ہمیشہ دوسروں کا مشورہ کافی نہیں ہوتا
یہاں انسان کا حسن نظر ہی کام آتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.