سماعتوں پہ گراں بے زبانیاں اس کی
سماعتوں پہ گراں بے زبانیاں اس کی
اسیر دیر و حرم لا مکانیاں اس کی
ہر ایک چہرے پہ بے چہرگی کے سائے ہیں
گرفت میں نہیں آتیں نشانیاں اس کی
یہ کس نے لحن سے کاٹا ہے نور کا رشتہ
کہ بے نوا ہوئیں جادو بیانیاں اس کی
اسی کا کاسۂ سر بھی اسی کا پتھر بھی
لہو اسی کا لہو میں روانیاں اس کی
وہ سیل کار جہاں تھا کہ اس کو بھول گیا
پھر آ کے مجھ کو سناؤ کہانیاں اس کی
شکیبؔ کرتا رہا وہ تو نعمتیں نازل
ہمیں سے ہو نہ سکیں قدر دانیاں اس کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.