شور طوفان ہوا ہے بے اماں سنتے رہو
شور طوفان ہوا ہے بے اماں سنتے رہو
بند کوچوں میں رواں ہے خون جاں سنتے رہو
کان سن ہونے لگے ہیں اپنے گوش ہوش سے
سرخ پریوں کی صدا دامن کشاں سنتے رہو
گرمی آواز کو شعلہ بنا کر پھول سا
دور تک حد نظر تک رائگاں سنتے رہو
شورش بحر کرم میں ماہی مشعل کہاں
جسم شب میں دن کی دھڑکن بے گماں سنتے رہو
گاڑھی تاریکی میں بھاری برگ خواہش کی مہک
مثل کوندے کے مکاں اندر مکاں سنتے رہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.