سکوت شب ستاروں سے ہوا جب بات کرتی ہے
سکوت شب ستاروں سے ہوا جب بات کرتی ہے
تمہاری یاد کی خوشبو مرے ہر سو بکھرتی ہے
وہ اک لڑکا جو میری ذات کا محور ہے مدت سے
مرے اندر کی لڑکی بھی اسی کے ساتھ رہتی ہے
کبھی دل میں محبت کے حسیں موسم نکھرتے ہیں
کبھی مجھ سے لپٹ کر زندگی بھی رقص کرتی ہے
ترے خواب اور خیالوں کی اگر محفل سجی ہو تو
کبھی گائے ترے نغمے کبھی بنتی سنورتی ہے
مجھے میری محبت پر بہت ہی مان ہے وشمہؔ
اسی کے نام سے اب زندگی کی سانس چلتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.