سلگتی دھوپ برستی گھٹا نہیں آئی
ہمارے جسم پہ کوئی قبا نہیں آئی
تمھارے ساتھ بھی آئی نہ زندگی ہم تک
تمھارے بعد بھی ہم تک قضا نہیں آئی
دعا کو ہاتھ اٹھائے تو کیا ہوا یارو
وہی ہوا کہ لبوں تک دعا نہیں آئی
وہ روشنی ہوئی کچھ بھی نظر نہیں آیا
وہ غلغلہ اٹھا کوئی صدا نہیں آئی
اٹھا بھی ابر تو ہم پر برس نہیں پایا
ہوا چلی بھی تو ہم تک ہوا نہیں آئی
تھکے ہوئے تھے زیادہ تو سو گئے اور کچھ
تمہاری یاد بھی حد سے سوا نہیں آئی
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 96)
- Author :امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.