تھا پرندہ کسی اڑان میں گم
تھا پرندہ کسی اڑان میں گم
ہو گیا پھر وہ آسمان میں گم
کون اس کو تلاش کرتا ہے
جو مکیں ہو گیا مکان میں گم
اس سے پہلے کہ کچھ کہوں اس سے
ہو گیا لفظ ہی زبان میں گم
لاپتہ ہوں مگر زمانوں سے
ہوں تری کھوج کے نشان میں گم
کیا کروں میں ترا یقیں کہ ابھی
میں تو خود ہوں کسی گمان میں گم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.