تجھ سے وابستہ زندگی مجھ میں
تجھ سے وابستہ زندگی مجھ میں
ایک ہاری ہوئی خودی مجھ میں
تیری آواز سن کے جاگ اٹھی
ایک روٹھی ہوئی خوشی مجھ میں
شوخ چنچل ہے شب کی تنہائی
تو نے بھر دی ہے روشنی مجھ میں
روح تجھ سے کلام کرتی ہے
سانس لیتی ہے دل کشی مجھ میں
فاصلے سارے مٹتے جاتے ہیں
رقص کرتی ہے بے خودی مجھ میں
رات کیا تجھ کو خواب میں دیکھا
صبح تعبیر ہنس پڑی مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.