تم نے کہا تو کر لیا ورنہ نہیں کیا
تم نے کہا تو کر لیا ورنہ نہیں کیا
ہم نے تمہارے واسطے کیا کیا نہیں کیا
کس کس سے منہ چھپاتے پھریں ہم تمہارے بعد
تم نے کہاں کہاں ہمیں رسوا نہیں کیا
اس نے کہا کہ کام مکمل کرو چلیں
اور میں نے جلدی جلدی میں سارا نہیں کیا
آج اپنے انتخاب پہ شرمندگی ہوئی
اس نے تو بات کرنا گوارہ نہیں کیا
احمدؔ کو اس طرح نظر انداز مت کرو
پھر بعد میں نہ کہنا کہ اچھا نہیں کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.