تمہارے بن ہمارا آشیاں کیسا لگے گا
تمہارے بن ہمارا آشیاں کیسا لگے گا
بنا پانی کے کوئی بھی کنواں کیسا لگے گا
اگر وہ چھوڑ دے سارے گماں کیسا لگے گا
زمیں کے ساتھ چلتا آسماں کیسا لگے گا
مکمل کرنے میں جس کو تمہارا خوں لگا ہو
اسی تصویر سے اٹھتا دھواں کیسا لگے گا
اکیلے تم اگر آئے کبھی ان جنگلوں میں
تو پاؤ گے یہاں میرے نشاں کیسا لگے گا
پرندوں نے اگر پوچھا اداسی کا سبب تو
سنانی ہی پڑے گی داستاں کیسا لگے گا
یہ غالب نے تو چاہا تھا مگر اپنی بتاؤ
جہاں کوئی نہ ہو تم کو وہاں کیسا لگے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.