تمہاری یاد کی سگریٹ جلا کے روئی تھی
تمہاری یاد کی سگریٹ جلا کے روئی تھی
دھویں کے سینہ پہ سر رکھ کے رات سوئی تھی
تمام چاند ستارے مری تلاش میں تھے
میں کس خیال کی دنیا میں رات کھوئی تھی
اسے اجاڑ دیا آنسوؤں کے موسم نے
خوشی کی فصل جو آنکھوں میں میں نے بوئی تھی
بہت دنوں میں جو کھد پر نظر پڑی تو کھلا
میں اپنے جیسی نہیں تھی میں اور کوئی تھی
بتا رہے تھے مجھے میری آنکھ کے آنسو
وہ کوئی قیمتی شے تھی جو میں نے کھوئی تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.