اداسیوں کا مسلسل یہ دور چلنا ہے
نہ کوئی حادثہ ہونا نہ جی بہلنا ہے
وہ اور ہوں گے ملا جن کو روشنی کا سفر
ہمیں تو بجھتے چراغوں کے ساتھ چلنا ہے
یہ ڈھلتی عمر کے رستے بہت تھکا دیں گے
قدم قدم پہ نیا راستہ نکلنا ہے
وداع ہو گئی کہہ کر یہ خوشبوؤں کی صدا
گلاب جسموں کو اب پتھروں میں ڈھلنا ہے
کسی کا لہریں منائیں گی جشن غرقابی
پھر آج رات سمندر بہت اچھلنا ہے
مری شکست میں مضمر ہے تیری کوتاہی
تجھے بھی میری طرح کل کو ہاتھ ملنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.