واقف راز بحر غم دل ہے
واقف راز بحر غم دل ہے
موج طوفاں کا نام ساحل ہے
سوز پیہم پہ مطمئن دل ہے
کیف غم زندگی کا حاصل ہے
اللہ اللہ یہ عشق کا انعام
درد کی ٹیس عشرت دل ہے
ان کے جلوے میں کھو گیا ہوں میں
مجھ کو معراج عشق حاصل ہے
وہ ہیں بے پردہ سامنے لیکن
پردۂ شوق دید حائل ہے
بحر ناکامیٔ محبت میں
ابھرے جو ڈوب کر وہی دل ہے
تاب نظارہ چاہئے ماہرؔ
ذرے ذرے میں حسن کامل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.