وفا کو ترک کروں یہ مرا شعار نہیں
وفا کو ترک کروں یہ مرا شعار نہیں
نہ ہو بلا سے کسی کو جو اعتبار نہیں
مرے سکون کی دنیا اجاڑنے والے
بتا کہ اور تجھے کوئی اختیار نہیں
نگاہ اٹھتے ہی مایوسیوں میں ڈوب گئی
ترے نہ ہونے سے رنگینیٔ بہار نہیں
محبت اور زمانہ کا جبر ارے توبہ
کہ ان سے عرض محبت کا اختیار نہیں
نشاط میں بھی جھلکتا ہے رنگ ناکامی
قرار میں بھی کوئی صورت قرار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.