وہ اب پہلی سی تجھ میں خو نہیں ہے
وہ اب پہلی سی تجھ میں خو نہیں ہے
وہی میں ہوں مگر وہ تو نہیں ہے
جہاں کا درد و غم ہے دل میں لیکن
ہماری آنکھ میں آنسو نہیں ہے
گلستاں میں نہیں چلتی صبا بھی
گلوں میں رنگ تو ہے بو نہیں ہے
فضا میں زہر یہ پھیلا ہے کیسا
رفاقت کی کہیں خوشبو نہیں ہے
مرے قبضہ میں ہے ہر چیز لیکن
مرے دل پر مجھے قابو نہیں ہے
کسک ہے کرب ہے سوزش ہے سالکؔ
مرے اشعار میں جادو نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.