Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ ناتا توڑتے ہیں اور گلہ بھی کرتے ہیں

طفیل عامر

وہ ناتا توڑتے ہیں اور گلہ بھی کرتے ہیں

طفیل عامر

MORE BYطفیل عامر

    وہ ناتا توڑتے ہیں اور گلہ بھی کرتے ہیں

    نہیں ملیں گے یہ کہہ کر ملا بھی کرتے ہیں

    تمام عمر ہی اپنی رفو گری میں گئی

    یہ زخم ہیں یہ یقیں تھا سلا بھی کرتے ہیں

    بچھڑ گئے جو کہاں ان کی آس ہو کوئی

    مگر جو کہہ کے یہ جائیں ملا بھی کرتے ہیں

    ہیں کیسے ہم کہ جو قربان ہیں تسلسل سے

    ہیں کیسے وہ کہ جو ہم سے گلہ بھی کرتے ہیں

    کہا بھی تھا یہی ان سے خزاں ابھی تک ہے

    خزاں رتوں میں بھلا گل کھلا بھی کرتے ہیں

    کہیں ہو جائیں گے بے بس روایتوں کے امیں

    کبھی پہاڑ جگہ سے ہلا بھی کرتے ہیں

    ہے راہ گزار ہی ایسی یہ پیار کی عامرؔ

    بسر ہو خاک میں پاؤں چھلا بھی کرتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے