وہ تصور میں آتے رہے دیر تک
وہ تصور میں آتے رہے دیر تک
ہم غزل گنگناتے رہے دیر تک
ایک ہی ساتھ روشن ہوئے تھے مگر
کچھ دئیے جھلملاتے رہے دیر تک
جانے کب کے چلے بھی گئے وہ مگر
راستے جگمگاتے رہے دیر تک
پڑھ نہ لیں شہر کے لوگ چہرے کا غم
اس لئے مسکراتے رہے دیر تک
چند احباب تاباںؔ جہاں مل گئے
اپنی اپنی سناتے رہے دیر تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.