یہ کس کے آنے کے امکاں دکھائی دیتے ہیں
یہ کس کے آنے کے امکاں دکھائی دیتے ہیں
دل و نگاہ غزل خواں دکھائی دیتے ہیں
وہ اہل دل جو ترے آسرے پہ جیتے تھے
رہین گردش دوراں دکھائی دیتے ہیں
ہمیں تو آج بھی غم ہائے دو جہاں ہیں عزیز
وہ اور ہیں جو گریزاں دکھائی دیتے ہیں
اک آگ پھر بھڑک اٹھی ہے دیدہ و دل میں
کچھ اشک پھر سر مژگاں دکھائی دیتے ہیں
یہ کس کے جلوۂ رنگیں کا عکس ہے شہزادؔ
دل و نگاہ فروزاں دکھائی دیتے ہیں
- کتاب : Deewar pe dastak (Pg. 205)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.