یہ زمانہ کسی کو کیا دے گا
یہ زمانہ کسی کو کیا دے گا
ہنسنا چاہو گے تو رلا دے گا
جان و دل جس پہ تو لٹا دے گا
اک نہ اک دن وہی دغا دے گا
آئنہ دیکھ لے ذرا پہلے
وہ حقیقت تری بتا دے گا
بھائی سے دشمنی نہیں اچھی
گھر کا دیپک ہی گھر جلا دے گا
تیغ و خنجر کی کیا ضرورت ہے
ایک جملہ ہی دل دکھا دے گا
اس کے آنے کی ہے خوشی لیکن
جاتے جاتے وہ پھر رلا دے گا
آبرو رکھ لے میرے کاسے کی
دینے والے تجھے خدا دے گا
اے ثمرؔ قرض ماں کی ممتا کا
کس کی ہستی ہے جو چکا دے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.