زندگی ایسی سزا ہے کہ سزا بھی تو نہیں
زندگی ایسی سزا ہے کہ سزا بھی تو نہیں
دل دھڑکتا ہے دھڑکنے کی صدا بھی تو نہیں
کیا خد و خال تھے کچھ یاد رہا بھی تو نہیں
ایسا بچھڑا کوئی مدت سے ملا بھی تو نہیں
آہٹیں کیا ترے قدموں کی سنائی دیں گی
اب کہ پہلو میں دل نغمہ سرا بھی تو نہیں
رہ نوردان رہ عشق بھٹک ہی نہ سکیں
اتنے تابندہ نقوش کف پا بھی تو نہیں
یوں تری یاد میں اک عمر گزاری کہ مجھے
اپنی تنہائی کا احساس ہوا بھی تو نہیں
کس کو روداد غم عشق سنائی جائے
دشت میں اور کوئی آبلہ پا بھی تو نہیں
ایک مدت سے کوئی زخم دل و جاں نشترؔ
بے نیاز کرم موج صبا بھی تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.