تمام عمر میں اک اجنبی کے گھر میں رہا
تمام عمر میں اک اجنبی کے گھر میں رہا
سفر نہ کرتے ہوئے بھی کسی سفر میں رہا
وہ جسم ہی تھا جو بھٹکا کیا زمانے میں
ہردے تو میرا ہمیشہ تری ڈگر میں رہا
تو ڈھونڈھتا تھا جسے جا کے برج بابل میں
وہ شخص تو کسی میرا کی چشم تر میں رہا
وہ اور ہی تھے جنہیں تھی خبر ستاروں کی
مرا یہ دیش تو روٹی کی ہی خبر میں رہا
ہزاروں رتن تھے اس جوہری کی جھولی میں
اسے نہ کچھ بھی ملا جو اگر مگر میں رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.