معدے میں ہو رہی ہے جلن تم کو اس سے کیا
معدے میں ہو رہی ہے جلن تم کو اس سے کیا
تم نے تو کھا لیا ہے مٹن تم کو اس سے کیا
تم نے تو دس ہزار کا جوڑا پہن لیا
ٹوٹے ہوئے ہیں میرے بٹن تم کو اس سے کیا
اے سی چلا کے کمرے میں چادر بھی اوڑھ لی
جلتا رہا کسی کا بدن تم کو اس سے کیا
نکلی ہو پارلر سے فریش فیس لے کے تم
لگتا ہوں میں جو کالی چرن تم کو اس سے کیا
تم نے تو اپنے باس کو مٹھی میں کر لیا
دفتر میں ہو جو مجھ کو گھٹن تم کو اس سے کیا
اوروں کے پاس جاؤ ہنسو اور کھلکھلاؤ
ماتھے پہ میرے آئے شکن تم کو اس سے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.