اناؤنسر
سرخ بتی نے اشارے سے کہا ہے بولو
کھوج نظروں کا مٹا بات کے بندھن ٹوٹے
میرے الفاظ کو لہروں کا کوئی پیمانہ
چھین لے جائے گا دوری کے بہانے جھوٹے
منہ سے جو نکلے اسی بات سے ناطہ چھوٹے
دل میں باقی رہے موہوم سا احساس زیاں
میں یہ سوچوں کہ ہر اک دشت بھی آبادی بھی
میرے الفاظ کی تشہیر کا دیکھے گی سماں
اور بے نام و نشاں دیکھی نہ بھالی لہریں
ایک عالم مری باتوں کا ڈھنڈورا پیٹیں
- کتاب : Muntakhab Shahkar Nazmon Ka Album) (Pg. 91)
- Author : Munavvar Jameel
- مطبع : Haji Haneef Printer Lahore (2000)
- اشاعت : 2000
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.