وہ آئیں گھر پہ مرے مجھ کو اعتبار نہیں
وہ آئیں گھر پہ مرے مجھ کو اعتبار نہیں
یہ میرا گھر ہے کسی پیر کا مزار نہیں
ترا مریض ہوں میں ڈاکٹر کا گھر نہ بتا
یہ درد عشق ہے ظالم کوئی بخار نہیں
وہ آج سونت کے نکلے ہیں تیغ ابرو کو
ستم ہے ساتھ کوئی ایمبولنس کار نہیں
یہ خاک پینا ہے تھوڑی سی پی کے لیٹ رہے
جو پی کے تھانے نہ پہنچا وہ میگسار نہیں
ملاؤ آنکھوں سے آنکھیں تو جان حاضر ہے
یہ نقد بازی کا سودا ہے یاں ادھار نہیں
وہ جام پیتے ہی ہوتا ہے غم غلط اپنا
سوائے ٹھرے کے کوئی بھی غم گسار نہیں
سنیں گے آپ جو لق لقؔ کی بات خوش ہوں گے
جناب من وہ مڈل پاس ہے گنوار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.