ایک اجنبی چہرہ
وہی اک اجنبی چہرہ مرے خوابوں میں آتا ہے
اداسی دیکھتی ہوں جب بھی اس کی گہری آنکھوں میں
چرا لیتا ہے یہ منظر مری ہر نیند کا لمحہ
اداسی اس کے چہرے کی مجھے سونے نہیں دیتی
مجھے احساس ہوتا ہے کہ اس کی گرم سانسیں بھی
مجھے سونے نہیں دیتیں مجھے جینے نہیں دیتیں
مجھے احساس ہوتا ہے وہی ایک اجنبی چہرہ
میرے نزدیک آ کر لوریوں سے اپنی دھڑکن کی
سلاتا ہے مجھے اور دفعتاً پھر لوٹ جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.