ہار جیت
زندگی کے منظر میں
ہار جیت کا منظر
کس قدر اداسی کا
اور بے نوائی کا
ایک منتظر منظر
ڈوب کر ارادوں میں
ٹوٹ کر سرابوں میں
دشت بے اماں منظر
ہار جیت کا منظر
آج اپنے شاعر سے
پوچھ لیں تو اچھا ہے
کیا گنوا کے پایا ہے
اور کیا جو کھویا ہے
اعتبار کا منظر
ہار جیت کا منظر
آج تم سے کھیلی ہے
زندگی کی وہ بازی
جس میں ہارنا شاید
جیت کا خلاصہ ہے
کھیل کھیل میں جانم
آؤ آج پھر کھیلیں
ہار جیت کا منظر
منتظر نگاہوں میں
میں تو ہار جاؤں گی
سوچ لو پیا لیکن
تم سے جیت جاؤں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.