ہم نے گریہ کیا
اس جگہ جس جگہ جشن درکار تھا
ہم نے گریہ کیا
اس جگہ
جس جگہ ایڑیاں ہم رگڑتے
تو زمزم ابلنے کو تیار تھا
ہم نے گریہ کیا
سنگ حسرت پہ سر کو پٹکتے ہوئے ایک احساس پر
ناتواں پیاس پر
پیاس جو اس گھڑی مر گئی
اس نے جب
میرے سوکھے لبوں پر
سمندر کی وسعت لئے
اپنے لب رکھ دئے
دیر تک اپنے سب زخم ہم
جسم کی خاک میں ساتھ بوتے رہے
یوں ہی لپٹے ہوئے
جاگتی نیند سوتے رہے
ایک دوجے کی آنکھوں سے روتے رہے
ہم نے گریہ کیا
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 140)
- Author :امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.