ایرینا
زندہ رہنے کے لیے
مجھے جو علاقہ دیا گیا ہے
وہی میرا ایرینا ہے
میں نے اس کے چاروں طرف
خار دار تاروں کی باڑھ لگا رکھی ہے
جن میں ہر وقت
کرنٹ گردش کرتا رہتا ہے
اور میرے کتے
میرے علاوہ کسی کی خوشبو سے مانوس نہیں
میں اس دنیا کے بارے میں
ان سب لوگوں سے
زیادہ جانتا ہوں
جو ہمیشہ سفر کرتے رہتے ہیں
اور کہیں نہیں جاتا
میرے پاس ایک البم ہے
جس میں چند بادلوں کے ٹکڑے
خواب اور لوگوں کے چہرے
محفوظ ہیں
یا ایک مری ہوئی تتلی
جسے میرے کتوں نے
میرے قدموں میں لا کے
ڈال دیا تھا
میرے پاس ایک کشتی ہے
جو پانی کی آواز اور لمس سے اجنبی ہے
اور ایک درخت
جو ہوا اور آگ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا
میرے پاس دوستوں کو دینے کے لیے
بہت سے تحفے اور محبت بھرا دل موجود ہے
اور دشمنوں کے لیے ایک تلوار
جس کی پیاس کبھی نہیں بجھتی
- کتاب : saarii nazmen (Pg. 423)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.