Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیف موسیقی

صہبا لکھنوی

کیف موسیقی

صہبا لکھنوی

MORE BYصہبا لکھنوی

    انگلیوں نے چھو دیا بربط کی دھن بہنے لگی

    ابر موسیقی سے وہ چھن چھن کے یہ کہنے لگی

    تھام لو دل کو جہاں مدہوش ہو جانے کو ہے

    گود میں میری ابھی خاموش ہو جانے کو ہے

    نغمہ کی پہلی کرن میں کھو گیا تار رباب

    نیند سی آنے لگی سونے لگا میرا شباب

    یک بیک دھارا سا اک بہنے لگا بے اختیار

    بہہ چلا مانند دریا چھا گیا مثل بہار

    راگنی کی دھار نے پھر چھو لیا دل کو مرے

    سیل موسیقی نے پانی کر دیا دل کو مرے

    کیف موسیقی نے پانی کر دیا دل کو مرے

    کھو گئیں ابلیں بہیں بہہ کر تھمیں تھم کر بہیں

    ایک دنیا مرتعش تھی موجۂ نغمات پر

    اک عجب خوابیدگی طاری تھی کائنات پر

    دور موسیقی میں دن تھا اور نہ تھی تخصیص شب

    ایک وقت جاوداں اک عرصۂ موج طرب

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے