آنے والا کل
جنگوں کا زمانہ ہوگا
بھوک اگے گی کھلیانوں میں
پانی بکے گا دیناروں میں
دھرتی کا سینہ چھلنی چھلنی ہوگا
آنے والا کل کتنا سنگین ہوگا
کوکھ دھرتی کی ویراں ہوگی
صدیوں نہ کوئی پیدا دانہ ہوگا
ہیروشیما کو لوگ بھول جائیں گے
نفرتوں سے بھلا کیا پائیں گے
ہر اپنا بیگانہ ہوگا
آنے والا کل
جنگوں کا زمانہ ہوگا
جسم بکیں گے روٹی کے بدلے
ایمان بکے گا مفت کے بھاؤ
کھانے کو جب کچھ نہ ہوگا
آنے والا کل ایسا ہوگا
آنے والا کل گر ایسا ہوگا
دنیا کا نقشہ پھر کیسا ہوگا
کاش ایسا ہو جائے
وقت یہیں ٹھہر جائے
آنے والا کل کبھی نہ آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.