سبھی نے کہا دل لگانا غلط ہے
مگر میں یہ سمجھا زمانا غلط ہے
یہ میری خطا ہے سزا بھی مجھے دے
دعا بھی مجھے دے قضا بھی مجھے دے
اگر ہو سکا تو کبھی لوٹ کر بھی
تجھے میں ملوں گا یہیں پر کہیں پر
مری یہ جو دنیا ترے ہی لیے تھی
لے میں چھوڑتا ہوں تری سرزمیں پر
مگر یاد رکھنا مری عاشقی کو
مرے ساتھ گزری وہ ہر اک گھڑی کو
ملیں گے اگر ہم کبھی اس جہاں میں
تو پھر سے سنیں گے اسی خامشی کو
وہی خامشی جو ہمارے لبوں پہ
ملاقات کے وقت آتی تھی اکثر
وہی خامشی جو ہمارے دلوں میں
نئے پیار کے گیت گاتی تھی اکثر
مجھے ہے خبر سب بدل سا گیا ہے
مگر خامشی کو یہ کہتے سنا ہے
چلو آج پھر سے وہی گیت گائیں
چلو اپنی چاہت کو پھر آزمائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.