نیم تاریک محبت
نیم تاریک محبت کی دلآویزی میں
جگمگاتی ہے تری یاد کی موہوم کرن
چمک اٹھتا ہے ترے درد میں ڈوبا ہوا چاند
تجھ کو چھونے کی تمنا میں گزرتے بادل
میرے ہاتھوں کی لکیروں میں ٹھہر جاتے ہیں
کسی پر شور سمندر کا تلاطم لے کر
چاندنی آ کے دل و جاں پہ بکھر جاتی ہے
نہیں معلوم کہ وہ پھول کہاں کھلتے ہیں
جن کی خوشبو مری آنکھوں میں اتر جاتی ہے
نیم تاریک محبت کی دلآویزی میں
لوگ کہتے ہیں کہ اک عمر گزر جاتی ہے
- کتاب : saarii nazmen (Pg. 790)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.