آؤ بڑے بن جائیں
آؤ بڑے بن جائیں
ناک پہ اپنی چشمہ رکھ کر سب کو آنکھ دکھائیں
لمبی لمبی مونچھیں رکھ لیں سب پر رعب جمائیں
کرتے جائیں من مانی اور ہرگز نہ گھبرائیں
بڑے بڑے پیروں سے چل کر سب سے آگے جائیں
آؤ بڑے بن جائیں
لکھنا پڑھنا کچھ نہ جانیں ٹھاٹھ سے دفتر جانا
ہر دن گھر میں نئے کھلونے لڈو برفی لانا
خاموش رہو مت دھوم مچاؤ سب کو ڈانٹ پلانا
تلو پکوڑے چائے بناؤ آرڈر دیتے جائیں
آؤ بڑے بن جائیں
دادا جی کی واکنگ اسٹک لے کر سیر کریں گے
من مانی کرنے والوں کو چین نہ لینے دیں گے
اپنا ہی قانون چلے گا گھر میں راج کریں گے
ہم ہی ہم ہیں اب نہ کسی کو خاطر میں لائیں
آؤ بڑے بن جائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.