آؤ چلیں ہم چاند پر
دلچسپ معلومات
اپنی بیٹی درخشاں کے لیے
تاروں بھری اک رات ہو
قصوں میں کوئی بات ہو
اک بڑھیا روئی کاتتی
اور گھی کے لڈو بانٹتی
پیتل کی گھنٹی بولتی
کانوں میں رس ہے گھولتی
گھنگھرو کھنک کر رہ گئے
تارے چھٹک کر رہ گئے
جب نیند آئے دور سے
ہم کو منائے دور سے
آؤ چلیں ہم چاند پر
تاروں بھری اک رات میں
مأخذ:
پھلجھڑیاں (Pg. 19)
- مصنف: سطوت رسول
-
- ناشر: مکتبہ پیام تعلیم، نئی دہلی
- سن اشاعت: 1993
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.