Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میری پٹائی

شوکت پردیسی

میری پٹائی

شوکت پردیسی

MORE BYشوکت پردیسی

    روبیؔ کا حلوہ کس نے چرایا

    امی نے پوچھا ابو نے پوچھا

    دادی یہ بولیں روبیؔ کا حلوہ

    دیکھا تھا میں نے میز پہ رکھا

    آخر آئی میری ہی شامت

    روزی نے مجھ کو کھاتے تھا دیکھا

    ابو نے کر دی میری پٹائی

    چونے میں کتھا کس نے ملایا

    دادی نے پوچھا امی سے جا کر

    دادا یہ بولے اف میری عینک

    کس نے اٹھائی رکھ دی کہاں پر

    آخر آئی میری ہی شامت

    عینک جو ٹوٹی پھوٹا مقدر

    امی نے کر دی میری پٹائی

    جوتے کی پالش ڈبیہ بھری تھی

    لیکن ہے اس میں کیسی یہ ڈوری

    بھابھی نے پوچھا پالش ہوئی کیا

    روبیؔ نے بتلا دی میری یہ چوری

    آخر آئی میری ہی شامت

    ضائع ہوئی سب سینہ زوری

    بھیا نے کر دی میری پٹائی

    پھاڑی یہ کس نے روفی کی کاپی

    ٹیچر نے پوچھا مکتب میں سب سے

    سب نے نہیں کی لیکن میں چپ تھا

    کچھ بھی نہ بولا پاس ادب سے

    اس پہ بھی آئی میری ہی شامت

    بچ نہ سکا میں جوش غضب سے

    ٹیچر نے کر دی میری پٹائی

    کاٹ دی کس نے گیند ربر کی

    اچھی نہیں ہے ایسی شرارت

    بیٹھے ہوئے ہیں سارے کھلاڑی

    پہنچی ہے سب کے دل کو اذیت

    چاقو جو نکلا جیب سے میری

    آ گئی پھر میری ہی شامت

    یاروں نے کر دی میری پٹائی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے