مری پیاری اماں
نہ کچھ مجھ میں طاقت تھی جس آن اماں
نہ اچھے برے کی تھی پہچان اماں
تمہیں سب طرح تھیں نگہبان اماں
تمہیں کو تھا ہر دم مرا دھیان اماں
مری پیاری اماں مری جان اماں
مجھے پیار سے دودھ تم نے پلایا
تھپک کر محبت سے تم نے سلایا
بہت دن مجھے گودیوں میں پھرایا
مجھے سکھ دیا آپ ہے دکھ اٹھایا
مری پیاری اماں مری جان اماں
کبھی اپنی گودی میں مجھ کو لٹانا
کبھی میٹھی باتوں سے مجھ کو ہنسانا
کبھی پیار کرنا گلے سے لگانا
نہ بھولوں گا میں عمر بھر وہ زمانہ
مری پیاری اماں مری جان اماں
جو دکھ سے کبھی نیند مجھ کو نہ آئی
تو اس فکر میں رات تم نے گنوائی
کبھی کچھ دوائی کھلائی پلائی
کبھی کوئی میٹھی سی لوری سنائی
مری پیاری اماں مری جان اماں
تمہیں نے ہے اچھا طریقہ سکھایا
تمہیں نے ہے رستہ خدا کا بتایا
تمہیں نے گناہوں سے مجھ کو بچایا
تمہیں نے مجھے آدمی ہے بنایا
مری پیاری اماں مری جان اماں
بہت کی مرے ساتھ تم نے محبت
اٹھائی مرے واسطے سخت محنت
اگر دے خدا مجھ کو عمر اور دولت
تمہاری بجا لاؤں ہر طرح خدمت
مری پیاری اماں مری جان اماں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.