Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شب تنہائی

شائستہ مفتی

شب تنہائی

شائستہ مفتی

MORE BYشائستہ مفتی

    سانس روکے ہوئے اس شہر سے گزری ہے ہوا

    کچھ تو کہتی ہے فضا رات کے دیوانوں سے

    خالی سڑکوں پہ بہت شور ہے سناٹے کا

    گیت لکھے ہیں خموشی کی مدھر تانوں سے

    میرے احباب مجھے کہتے ہیں اے جان عزیز

    تو یہاں تنہا اندھیروں سے الجھتا کیا ہے

    شہر میں صف سی بچھی ہے بجھے انگاروں پر

    تو فقط راکھ کے انبار کو تکتا کیا ہے

    آؤ ہم مل کے منائیں شب خاموشی کو

    بجھ گیا دل تو ہوا کیا ابھی بینائی ہے

    خالی نظروں سے تکیں ٹوٹے ہوئے تاروں کو

    اپنے خوابوں پہ پشیماں شب تنہائی ہے

    سانس روکے ہوئے اس شہر سے گزری ہے ہوا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے