تعلق
تعلق کانچ کا برتن نہیں
ہاتھوں سے چھوٹے اور چکنا چور ہو جائے
تعلق آہنی دیوار ہوتا ہے
تعلق آسمانوں پر
چمکتا اک ستارہ بھی نہیں جو رات بھر چمکے
مگر جیسے ہی سورج اپنی کرنوں کو
زمیں پر پھیلنے کا حکم دے تو
وہ کہیں روپوش ہو جائے
تعلق آسماں ہے
تعلق موسموں کا حسن کب ہے
جو سدا باقی نہیں رہتا
تعلق تو ہوا ہے
اور ضمانت ہے ہماری زندگی کی
تعلق عہد کب ہے جو نبھاتا ہی نہیں کوئی
ہمیشہ ٹوٹ جاتا ہے
تعلق عشق ہے
احساس ہے خوشبو ہے جادو ہے
تعلق وقت کی صورت ہمیشہ چلتا رہتا ہے
تعلق سانس کے مانند ہوتا ہے
تعلق توڑنے والو تمہیں معلوم ہے
سچا تعلق ختم ہو سکتا ہے
لیکن مر نہیں سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.