عطا عابدی کا تعارف
تخلص : 'عطا'
اصلی نام : محمد عطا حسین انصاری
پیدائش : 01 Nov 1962 | دربھنگہ, بہار
LCCN :no2001059137
عطا عابدی : پیدائش ، یکم نومبر .1962دربھنگہ۔سکونت پٹنہ۔بہار کے سرکاری محکمہ اردو سے منسلک رہے ۔ کئی ار دو رسائل کی مجلس ِ مشاورت اورادارت سے وابستہ رہے۔ شاعری اورنثر دونوں میں اہم خدمات ہیں ۔غزلوں ، نظموںاور نعتوں کے کئی مجموعے شائع ہو چکے ہیں، کئی کتابوں کے مرتب ہیں اور بچوں کے لئے کہانیوں اور نظموںکی دو کتابیںشائع ہوچکی ہیں۔
نام: محمد عطا حسین انصاری
والد: عابد حسین انصاری
والدہ:سائرہ خاتون
آبائی وطن:برہولیا (دربھنگا، بہار)
جائے ولادت:برہولیا (دربھنگا، بہار)
تاریخ ولادت:01 نومبر 1962ء
(بہ اعتبار اسکولی سند)
تعلیم:ایم اے
پی ایچ ڈی(اردو)
تلمیذ: اویس احمد دوراں
نامی نادری
ناوک حمزہ پوری
تصنیفات و تالیفات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔ (1)آئینۂ عقیدت (حمد و نعت)
۔ 1987ء
۔ (2)عکسِ عقیدت (حمد و نعت)
۔ 2002ء
۔ (3)بیاض (غزلیات)
۔ 2003ء
۔ (4)مطالعے سے آگے (تنقید و تحقیق)
۔ 2006
۔ (5)افکارِ عقیدت (حمد و نعت)
۔ 2007ء
۔ (6)نوشت نوا (غزلیات)
۔ 2009ء
۔ (7)زندگی، زندگی اور زندگی (نظمیں)
۔ 2010ء
۔ (8)مناظرے مذکر و مؤنث کے
۔ (کہانیاں برائے اطفال)
۔ 2012ء
۔ (9)خوشبو خوشبو نظمیں اپنی
۔ (نظمیں برائے اطفال)
۔ 2012ء
۔ (10)شعر اساس تنقید (تنقید)
۔ 2015ء
۔ (11)دریچے سے
۔ (رباعی، قطعہ، ہائیکو، تعزیتی تہنیتی نظمیں)
۔ 2016ٰء
۔ (12)سقوط ماسکو اور ترقی پسند ادب
۔ (مکالمہ، مذاکرہ)
۔ 2018ء
۔ (13)تشکیل و تعبیر
۔ (اصنافِ ادب پر
۔ ناوک حمزہ پوری کے مضامین)
۔ 2001ء
۔ (14)فصلِ آگہی
۔ (سلیم انصاری کی غزلیں)
۔ 1996ء
۔ (15)عکسِ اشک
۔ (ترتیب و تقریظ
۔ /محسن رضا رضوی کے نوحے)
۔ 1987ء
غیرمطبوعہ کتب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔ (1)تجدید (غزلیات)
۔ (2)شعر اساس مکالمات
۔ (3)عکس ہائے دور دراز
۔ (سوانحی ناول)
۔ (4) بچوں کی کتابیں (تعارف و تذکرہ)
۔ (زیر طبع)
۔ (5)آزادی کے بعد بہار کے اردو ادبی رسائل
۔ (زیر طبع)
۔ (6)لمحاتِ فکر (ترتیب شدہ)
آغازِ تحریر:82ء-81ء
صحافتی وابستگی
(سابقہ/موجودہ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔ (1)ایڈیٹر ”مسافر“ ململ، مدھوبنی)
۔ (2)سب ایڈیٹر۔ ماہنامہ افکارِ ملی، نئی دہلی
۔ (3)مدیرِ اعزازی:تحفۂ ادب، دربھنگہ
رکنِ مجلسِ ادارت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔ (1)رسالہ ”رفتارِ نو“، دربھنگہ
۔ (2)رسالہ ”ترجمان“، عظیم آباد
۔ (3)ماہنامہ ”زبان و ادب“، پٹنہ
رکن مجلس مشاورت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔ (1)ماہنامہ ”لمحۂ فکریہ“، نئی دہلی
۔ (2)ماہنامہ ”بچوں کی دنیا“، گیا
۔ (3)”ادب“، دربھنگہ
۔ (4)سہہ ماہی ”ندائے بصرت“
۔ ململ، مدھوبنی
۔ (5)”بھاشا سنگم“، پٹنہ
۔ (6)”دربھنگا ٹائمز“، دربھنگا
۔ (7)”تخلیق و تحقیق“، مئو ناتھ بھنجن
مدیر:کاؤنسل دستاویز، پٹنہ
کاؤنسل خبرنامہ، پٹنہ
پذیرائی/ایوارڈ
موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : no2001059137