Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

جوشش عظیم آبادی

1737 - 1801

میر تقی میر کے ہمعصر،دبستان عظیم آباد کے نمائندہ شاعر، دلی اسکول کے طرز میں شاعری کے لیے مشہور

میر تقی میر کے ہمعصر،دبستان عظیم آباد کے نمائندہ شاعر، دلی اسکول کے طرز میں شاعری کے لیے مشہور

جوشش عظیم آبادی کا تعارف

تخلص : 'جوشش'

اصلی نام : شیخ محمد روشن

پیدائش :پٹنہ, بہار

وفات : پٹنہ, بہار

احوال دیکھ کر مری چشم پر آب کا

دریا سے آج ٹوٹ گیا دل حباب کا

نام محمد روشن، جوشش تخلص۔1737 کے مالک بھگ عظیم آباد میں پیدا ہوئے۔محمد عابد دلؔ ان کے بڑے بھائی تھے۔ ان کے والد جسونت راے ناگر گجراتی برہمن علی وردی خاں کے ممتاز فوجی سردار تھے۔ بعض حوالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی دو بیویاں تھیں ایک ہندو اور دوسری مسلمان۔ مسلمان بیوی کے بطن سے محمد عابد اور محمد روشن پیدا ہوئے۔ان دونوں بھائیوں نے اپنی والدہ کے زیر سایہ پرورش پائی اور اسی لیے بچپن ہی سے اسلام کی طرف مائل تھے اور بڑے ہوکر بھی اسی پر قائم رہے۔جوشش شاعری میں کس کے شاگرد تھے، کچھ معلوم نہیں۔جوشش سے دو تصانیف یادگار ہیں۔ایک ان کا دیوان جسے سب سے پہلے قاضی عبدالودود نے مرتب کیا۔دوسری تصنیف ’’رسالہ قافیہ‘‘ ہے۔جوشش تیر اندازی،دست کاری کا سلیقہ رکھتے تھے اور ستارنوازی کا بھی شوق تھا۔تذکرہ نگاروں کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ اچھی طبیعت کے مالک تھے۔قیاس کیا جاتا ہے کہ وہ 1801کے بعد انتقال کرگئے۔


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے