فراق، ثناء اللہ
حکیم ثناء اللہ خاں نام ، فراق تخلص۔ ولادت تقریبا ۵۵۔۱۷۵۴ء دہلی۔ خواجہ میر درد کے مرید اور شاگرد تھے۔ ہدایت اللہ ، ہدایت اور سودا کو بھی کلام دکھایا تھا۔ حکیم قدرت اللہ قاسم سے طب کی درسی کتابیں پڑھیں۔ انھی کے مطب میں نسخہ نویسی کی۔ اس فن میں ایسی استعداد بہم پہنچائی کہ کچھ دنوں کے بعد ان کا شمار دہلی کے نامور طبیبوں میں ہونے لگا۔۱۸۲۶ء اور ۱۸۳۱ء کے درمیان وفات پاگئے۔ ایک ضخیم دیوان اردو ہے جو ابھی تک شائع نہیں ہواہے۔