aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جون"
جو گزاری نہ جا سکی ہم سےہم نے وہ زندگی گزاری ہے
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بسخود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتاایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
زندگی کس طرح بسر ہوگیدل نہیں لگ رہا محبت میں
ساری دنیا کے غم ہمارے ہیںاور ستم یہ کہ ہم تمہارے ہیں
بہت نزدیک آتی جا رہی ہوبچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرےروز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
کس لیے دیکھتی ہو آئینہتم تو خود سے بھی خوب صورت ہو
کیا ستم ہے کہ اب تری صورتغور کرنے پہ یاد آتی ہے
کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ کوئیتو نے تو ہم سے آج تک کوئی گلہ نہیں کیا
مستقل بولتا ہی رہتا ہوںکتنا خاموش ہوں میں اندر سے
مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہےتمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا
علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤںوگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے
ہم کو یاروں نے یاد بھی نہ رکھاجونؔ یاروں کے یار تھے ہم تو
اس گلی نے یہ سن کے صبر کیاجانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں
دل کی تکلیف کم نہیں کرتےاب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے
کیا کہا عشق جاودانی ہے!آخری بار مل رہی ہو کیا
کتنی دل کش ہو تم کتنا دلجو ہوں میںکیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے
اور تو کیا تھا بیچنے کے لئےاپنی آنکھوں کے خواب بیچے ہیں
سوچتا ہوں کہ اس کی یاد آخراب کسے رات بھر جگاتی ہے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books