aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "دسمبر"
یکم جنوری ہے نیا سال ہےدسمبر میں پوچھوں گا کیا حال ہے
دسمبر کی سردی ہے اس کے ہی جیسیذرا سا جو چھو لے بدن کانپتا ہے
یادوں کی شال اوڑھ کے آوارہ گردیاںکاٹی ہیں ہم نے یوں بھی دسمبر کی سردیاں
یہ سال بھی اداسیاں دے کر چلا گیاتم سے ملے بغیر دسمبر چلا گیا
ارادہ تھا جی لوں گا تجھ سے بچھڑ کرگزرتا نہیں اک دسمبر اکیلے
پھر آ گیا ہے ایک نیا سال دوستواس بار بھی کسی سے دسمبر نہیں رکا
دسمبر کی شب آخر نہ پوچھو کس طرح گزرییہی لگتا تھا ہر دم وہ ہمیں کچھ پھول بھیجے گا
اک پل کا قرب ایک برس کا پھر انتظارآئی ہے جنوری تو دسمبر چلا گیا
ہر دسمبر اسی وحشت میں گزارا کہ کہیںپھر سے آنکھوں میں ترے خواب نہ آنے لگ جائیں
علویؔ یہ معجزہ ہے دسمبر کی دھوپ کاسارے مکان شہر کے دھوئے ہوئے سے ہیں
میں ایک بوری میں لایا ہوں بھر کے مونگ پھلیکسی کے ساتھ دسمبر کی رات کاٹنی ہے
سامنے آنکھوں کے پھر یخ بستہ منظر آئے گادھوپ جم جائے گی آنگن میں دسمبر آئے گا
مجھ سے پوچھو کبھی تکمیل نہ ہونے کی چبھنمجھ پے بیتے ہیں کئی سال دسمبر کے بغیر
سرد ٹھٹھری ہوئی لپٹی ہوئی صرصر کی طرحزندگی مجھ سے ملی پچھلے دسمبر کی طرح
ستاروں آسماں کو جگمگا دو روشنی سےدسمبر آج ملنے جا رہا ہے جنوری سے
سیفیؔ میرے اجلے اجلے کوٹ پرمل گیا کالک دسمبر دیکھ لے
مرے دل میں دسمبر جم گیا ہےپگھل کر سال بھر بہتا رہے گا
کسی کا جون کبھی ختم ہی نہیں ہوتاکسی کے پاس دسمبر قیام کرتا ہے
بارہ گھنٹوں کی ہے اک رات جو ٹلتی ہی نہیںہجر بھی عین دسمبر میں ملا ہے مجھ کو
ارمؔ نے اس کو ڈھونڈا ہے نشیلی سرد راتوں میںوہ آنکھوں سے رہا اوجھل دسمبر کے مہینے میں
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books