aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عربی"
ہمیں بھی آ پڑا ہے دوستوں سے کام کچھ یعنیہمارے دوستوں کے بے وفا ہونے کا وقت آیا
چلا تھا میں تو سمندر کی تشنگی لے کرملا یہ کیسا سرابوں کا سلسلہ مجھ کو
میر عرب کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سےمیرا وطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے
جنہیں حاصل ہے تیرا قرب خوش قسمت سہی لیکنتیری حسرت لیے مر جانے والے اور ہوتے ہیں
رند خراب نوش کی بے ادبی تو دیکھیےنیت مے کشی نہ کی ہاتھ میں جام لے لیا
تڑپتی پھر رہی ہے برق اب تکالجھ بیٹھی تھی میرے آشیاں سے
اس کو دنیا اور نہ عقبیٰ چاہئےقیس لیلیٰ کا ہے لیلیٰ چاہئے
اب آپ آ گئے ہیں تو آتا نہیں ہے یادورنہ ہمیں کچھ آپ سے کہنا ضرور تھا
نگاہ ناز کی معصومیت ارے توبہجو ہم فریب نہ کھاتے تو اور کیا کرتے
اگر تیری خوشی ہے تیرے بندوں کی مسرت میںتو اے میرے خدا تیری خوشی سے کچھ نہیں ہوتا
چین و عرب ہمارا ہندوستاں ہمارارہنے کو گھر نہیں ہے سارا جہاں ہمارا
بھاگ چلوں یادوں کے زنداں سے اکثر سوچا لیکنجب بھی قصد کیا تو دیکھا اونچی ہے دیوار بہت
وہ آئے جاتا ہے کب سے پر آ نہیں جاتاوہی صدائے قدم کا ہے سلسلہ کہ جو تھا
بہت عزیز نہ کیوں ہو کہ درد ہے تیرایہ درد بڑھ کے رہا اضطراب ہو کے رہا
ہری سنہری خاک اڑانے والا میںشفق شجر تصویر بنانے والا میں
ہاں وہ دن یاد ہیں جب ہم بھی کہا کرتے تھےعشق کیا چیز ہے اس عشق میں کیا ہوتا ہے
اے بے خودی سلام تجھے تیرا شکریہدنیا بھی مست مست ہے عقبیٰ بھی مست مست
بشر اعمال کر اچھے ترے عقبیٰ میں کام آئیںوہاں جنت نہیں ملتی یہاں سے ساتھ جاتی ہے
ملے گی شیخ کو جنت ہمیں دوزخ عطا ہوگابس اتنی بات ہے جس بات پر محشر بپا ہوگا
رہے دو دو فرشتے ساتھ اب انصاف کیا ہوگاکسی نے کچھ لکھا ہوگا کسی نے کچھ لکھا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books