aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "piro"
اشکوں میں پرو کے اس کی یادیںپانی پہ کتاب لکھ رہا ہوں
موتی پرو کے زلف میں اختر بنا دئےتو نے اندھیری رات میں تارے دکھا دئے
وہ اپنی عمر کو پہلے پرو لیتا ہے ڈوری میںپھر اس کے بعد گنتی عمر کی دن رات کرتا ہے
جدا جو ہو گئے تسبیح روز و شب سے عدیلؔمیں زندگی میں وہ دانے پرو نہیں سکتا
مے بھی ہوٹل میں پیو چندہ بھی دو مسجد میںشیخ بھی خوش رہیں شیطان بھی بے زار نہ ہو
انسان کے لہو کو پیو اذن عام ہےانگور کی شراب کا پینا حرام ہے
فصل بہار آئی پیو صوفیو شراببس ہو چکی نماز مصلیٰ اٹھائیے
ہو گئی ہے پیر پروت سی پگھلنی چاہئےاس ہمالے سے کوئی گنگا نکلنی چاہئے
کسی کی زلف کے سودے میں رات کی ہے بسرکسی کے رخ کے تصور میں دن تمام کیا
غیر سے دور مگر اس کی نگاہوں کے قریںمحفل یار میں اس ڈھب سے الگ بیٹھا ہوں
وقت پیری شباب کی باتیںایسی ہیں جیسے خواب کی باتیں
عہد جوانی رو رو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موندیعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا
مندر گئے مسجد گئے پیروں فقیروں سے ملےاک اس کو پانے کے لیے کیا کیا کیا کیا کیا ہوا
وقت پیری دوستوں کی بے رخی کا کیا گلابچ کے چلتے ہیں سبھی گرتی ہوئی دیوار سے
واعظ نہ تم پیو نہ کسی کو پلا سکوکیا بات ہے تمہاری شراب طہور کی
پیری میں ولولے وہ کہاں ہیں شباب کےاک دھوپ تھی کہ ساتھ گئی آفتاب کے
نہ تو میں حور کا مفتوں نہ پری کا عاشقخاک کے پتلے کا ہے خاک کا پتلا عاشق
اس کی آواز میں تھے سارے خد و خال اس کےوہ چہکتا تھا تو ہنستے تھے پر و بال اس کے
دیکھ دل کو مرے او کافر بے پیر نہ توڑگھر ہے اللہ کا یہ اس کی تو تعمیر نہ توڑ
یہ فن عشق ہے آوے اسے طینت میں جس کی ہوتو زاہد پیر نابالغ ہے بے تہہ تجھ کو کیا آوے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books