aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tahqiir"
مکتب عشق کا دستور نرالا دیکھااس کو چھٹی نہ ملے جس کو سبق یاد رہے
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھیجس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
عشق میں تہذیب کے ہیں اور ہی کچھ فلسفےتجھ سے ہو کر ہم خفا خود سے خفا رہنے لگے
عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ جاں سےیہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سے
تحریر سے ورنہ مری کیا ہو نہیں سکتااک تو ہے جو لفظوں میں ادا ہو نہیں سکتا
جو ترے انتظار میں گزرےبس وہی انتظار کے دن تھے
داد و تحسین کا یہ شور ہے کیوںہم تو خود سے کلام کر رہے ہیں
ورق ورق تجھے تحریر کرتا رہتا ہوںمیں زندگی تری تشہیر کرتا رہتا ہوں
تہذیب کے لباس اتر جائیں گے جنابڈالر میں یوں نچائے گی اکیسویں صدی
آنکھ رکھتے ہو تو اس آنکھ کی تحریر پڑھومنہ سے اقرار نہ کرنا تو ہے عادت اس کی
شہر کی اس بھیڑ میں چل تو رہا ہوںذہن میں پر گاؤں کا نقشہ رکھا ہے
تدبیر سے قسمت کی برائی نہیں جاتیبگڑی ہوئی تقدیر بنائی نہیں جاتی
اے گردشو تمہیں ذرا تاخیر ہو گئیاب میرا انتظار کرو میں نشے میں ہوں
تدبیر میرے عشق کی کیا فائدہ طبیباب جان ہی کے ساتھ یہ آزار جائے گا
فقط تم ہی نہیں ناراض مجھ سے جان جاناںمرے اندر کا انساں تک خفا ہے انتہا ہے
بھوک میں عشق کی تہذیب بھی مر جاتی ہےچاند آکاش پہ تھالی کی طرح لگتا ہے
خوشبو جیسی رات نے میرااپنے جیسا حال کیا تھا
اپنی تنہائی کو آباد تو کر سکتے ہیںہم تجھے مل نہ سکیں یاد تو کر سکتے ہیں
کون تحلیل ہوا ہے مجھ میںمنتشر کیوں ہیں عناصر میرے
یہ باتوں میں نرمی یہ تہذیب و آدابسبھی کچھ ملا ہم کو اردو زباں سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books