aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "اللہ"
بت بھی رکھے ہیں نمازیں بھی ادا ہوتی ہیںدل مرا دل نہیں اللہ کا گھر لگتا ہے
اللہ رے فریب مشیت کہ آج تکدنیا کے ظلم سہتے رہے خامشی سے ہم
عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنااے مری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے
سورج میں لگے دھبا فطرت کے کرشمے ہیںبت ہم کو کہیں کافر اللہ کی مرضی ہے
عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائےاب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے
زبان خار سے نکلی صدائے بسم اللہجنوں کو جب سر شوریدہ پر سوار کیا
اللہ برکتوں سے نوازے گا عشق میںہے جتنی پونجی پاس لگا دینی چاہیے
دارا و سکندر سے وہ مرد فقیر اولیٰہو جس کی فقیری میں بوئے اسد اللہٰی
کبھی اللہ میاں پوچھیں گے تب ان کو بتائیں گےکسی کو کیوں بتائیں ہم عبادت کیوں نہیں کرتے
اب جفا سے بھی ہیں محروم ہم اللہ اللہاس قدر دشمن ارباب وفا ہو جانا
جونؔ اللہ اور یہ عالمبیچ میں ہم اٹک گئے ہوں گے
رندوں کو ڈرا سکتے ہیں کیا حضرت واعظجو کہتے ہیں اللہ سے ڈر کر نہیں کہتے
اللہ بچائے مرض عشق سے دل کوسنتے ہیں کہ یہ عارضہ اچھا نہیں ہوتا
ان حسینوں کا لڑکپن ہی رہے یا اللہہوش آتا ہے تو آتا ہے ستانا دل کا
اللہ ری جسم یار کی خوبی کہ خودبخودرنگینیوں میں ڈوب گیا پیرہن تمام
اللہ جانے موت کہاں مر گئی خمارؔاب مجھ کو زندگی کی ضرورت نہیں رہی
کیوں کفر ہے دیدار صنم حضرت واعظاللہ دکھاتا ہے بشر دیکھ رہے ہیں
کچھ دن تو بسو مری آنکھوں میںپھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا
کوئی کاسہ مدد کو بھیج اللہمیرے بس میں نہیں ہے تاج مرا
مرے بچوں کو اللہ رکھے ان تازہ ہوا کے جھونکوں نےمیں خشک پیڑ خزاں کا تھا مجھے کیسا برگ و بار دیا
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books