aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بہرے"
ہے تو بارے یہ عالم اسباببے سبب چیخنے لگا کیجے
اس جذبۂ دل کے بارے میں اک مشورہ تم سے لیتا ہوںاس وقت مجھے کیا لازم ہے جب تجھ پہ مرا دل آ جائے
مرے بارے میں کوئی رائے تو ہوگی اس کیاس نے مجھ کو بھی کبھی توڑ کے دیکھا ہوگا
اب تو اس کے بارے میں تم جو چاہو وہ کہہ ڈالووہ انگڑائی میرے کمرے تک تو بڑی روحانی تھی
رسوائے دہر گو ہوئے آوارگی سے تمبارے طبیعتوں کے تو چالاک ہو گئے
فیصلؔ وہ سارے لوگ تھے بہرے اسی لیےخاموش رہ کے شور مچانا پڑا مجھے
قتل کا میرے کیا ہے عہد تو بارےوائے اگر عہد استوار نہیں ہے
اڑتی پھرے ہے خاک مری کوئے یار میںبارے اب اے ہوا ہوس بال و پر گئی
دے وہ جس قدر ذلت ہم ہنسی میں ٹالیں گےبارے آشنا نکلا ان کا پاسباں اپنا
دل بد نام تیرے بارے میںلوگ کہتے ہیں اک کہانی بھی
بارے دنیا میں رہو غم زدہ یا شاد رہوایسا کچھ کر کے چلو یاں کہ بہت یاد رہو
کتابیں یوں تو بہت سی ہیں میرے بارے میںکبھی اکیلے میں خود کو بھی پڑھ لیا جائے
موت کے درندے میں اک کشش تو ہے ثروتؔلوگ کچھ بھی کہتے ہوں خودکشی کے بارے میں
کہیں کہیں مجھے اپنی خبر نہیں ملتیکہیں کہیں ترے بارے نہیں سمجھتا ہوں
مرے بارے میں کچھ سوچو مجھے نیند آ رہی ہےمجھے ضائع نہ ہونے دو مجھے نیند آ رہی ہے
جو دیکھنے میں بہت ہی قریب لگتا ہےاسی کے بارے میں سوچو تو فاصلہ نکلے
میرے بارے میں کوئی کچھ بھی کہے سب منظورمجھ کو رہتی ہی نہیں اپنی خبر شام کے بعد
بعد یک عمر ورع بار تو دیتا بارےکاش رضواں ہی در یار کا درباں ہوتا
جس سے پوچھیں ترے بارے میں یہی کہتا ہےخوب صورت ہے وفادار نہیں ہو سکتا
مرے خدا کسی ایسی جگہ اسے رکھناجہاں کوئی مرے بارے میں کچھ بتا نہ سکے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books